ترقی کو یقینی بنانے کے لئے امن کا ہونا لازمی۔ نعیم اختر

0
69

راجوری//تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے کہا ہے کہ ریاست میں ترقیاتی عمل جاری رکھنے کے لئے امن کا ماحول انتہائی ضروری ہے اور تشدد کے واقعات اس عمل کو آگے بڑھانے میں رکاوٹ ثابت ہوتے ہیں۔ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے ضلع کے ساج چاڈونگ، تھنہ منڈی، گھمبیر براہمناں اور منجا کوٹ علاقوں میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ عوامی میٹنگیں سرحدی علاقوں میں لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے منعقد کئے گئے طلب کی گئی تھیں۔ضلع کے مختلف علاقوں کے لوگوں کی بڑی تعداد نے پبلک میٹنگوں میں حصہ لیا۔نعیم اختر نے مزید کہا کہ حکومت پی ایم جی ایس وائی کے تحت11 ہزار کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے اور ریاست کی7 سے8 ہزار کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پلانگر بلاک میں تمام سڑکوں پر20 کروڑ روپے کی لاگت سے میکڈم بچھایا جائے گا۔ تھنہ منڈی میں67 کلو میٹر سڑک پر36 کروڑ روپے ، منجا کوٹ اور پنج گرائیں بلاکوں کی65 کلو میٹر سڑکوں پر42 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔وزیر موصوف نے اُمید ظاہر کی کہ ضلع کے دیانتدار افسروں کی کوششوں کی بدولت تمام تعمیراتی کام وقت مقررہ پر مکمل کئے جائیں گے اور اس میں اعلیٰ معیار بھی قائم کیا جائے گا۔ ایم ایل اے راجوری ایڈوکیٹ قمر حسین بھی وزیر کے ہمراہ تھے۔وزیر نے تھنہ منڈی میں گیسٹ ہاو¿س کا افتتاح کیا جس پر80 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ایم ڈی جے کے پی سی سی، ایس ای پی ڈبلیو ڈی، ایس ای پی ایم جی ایس وائی اور دیگر افسران بھی وزیر کے ہمراہ تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here