حکومت وعدوں کو پوراکرنے کے لئے پُر عزم ۔ نائب وزیراعلیٰ

0
146

جموں//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہاکہ حکومت لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو ایک معیاد بند مدت کے اندر مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار آج یہاں کے اے ایس افسروں کے ایک وفد اور ایمپلائز کاڈی نیشن کمیٹی کے وفد جس کی سربراہی اس کے چیئرمین غلام رسول میر کر رہے تھے کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران کیا۔ ان وفود نے کل کی کابینہ میٹنگ کے دوران لئے گئے تواریخی فیصلوں کے حوالے سے نائب وزیرا علیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ نائب وزیرا علیٰ نے کہاکہ حکومت نے ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگو کرنے کا وعدہ کیا تھا جسے مالی دشواریوں کے باوجود پورا کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت ملازمین کی بہبودی کو یقینی بنانے کے لئے خاطر خواہ کوششیں کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here