حکومت کلیریکل کیڈر سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرہی ہے۔ الطاف بخاری

0
383

جموں//خزانہ، تعلیم اور محنت و روز گار کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کلیریکل کیڈر سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے اور ان کے حق میں بہت جلد فیصلہ لیا جائے گا۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت نے پہلے ہی ملازمین کے بڑے مطالبات پورے کئے ہیں جن میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات، التواء میں پڑے معاملات ، جن میں کلیریکل کیڈر میں تنخواہوں میں تفاوت کو دُور کرنے کا مطالبہ حکومت کے زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میںتفاوت دُور کرنے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور یہ کمیٹی تین ماہ کے اندر اپنی تفصیلی سفارشات پیش کرے گی۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت رپورٹ پر عمل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی۔ سماج کے ہر طبقہ تک پہنچنے کے سلسلے میں حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ملازمین کو ساتویں تنخواہ کمیشن کی مراعات فراہم کی اگرچہ حکومت کو زبردست مالی دشواریاں درپیش تھیں۔دریں اثنا خزانہ کے وزیر نے کلیریکل کیڈر سے تعلق رکھنے والے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت پراعتماد قائم رکھیں اور اپنا احتجاج واپس لیں۔اس سے قبل ملازمین کی کئی یونینوں نے وزیر خزانہ کے ساتھ ملاقات کی اور حکومت کے ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگو کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here