خواتین کارکنوں کا ایک وفد محبوبہ مفتی سے ملاقی

0
130

جموں//قومی راجدھانی سے تعلق رکھنے والی خواتین قانون دانوں ، دانشوروں اور تعلیم دانوں پر مشتمل ایک وفد نے آج یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے وفد کو ان اقدامات کے بارے میں جانکاری دی جو ان کی حکومت ریاست میں جنسی نابرابری کو دور کرنے اور خواتین و بچوں کی بہبودی کے لئے اٹھارہی ہے ۔وفد نے ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم کے قصورواروں کو سزا دینے کیلئے سخت قانون وجود میںلانے کے لئے وزیر اعلیٰ کی ستائش کی۔گروپ میں سپریم کورٹ کی وکیل مونیکا اروڑہ ، ریٹائرڈ جج میرا اروند کھڑا کر ، دلی یونیورسٹی کی استاد سونالی چتل کر ، صحافی سرجانہ شرمااور سماجی کارکن مونیکا اگروال شامل تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here