سعودی وزیر خارجہ کی کیوبن ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت

0
49

ہوانا:سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کیوبا کے سرکاری دورے کے موقع پر دارالحکومت ہوانا میں اپنے ہم منصب برونو روڈریگوز پاریلا سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور کیوبا کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل خالد بن مسعد العنقری اور کیوبا میں متعیّن سعودی سفیر فیصل بن مسلط المنضل بھی موجود تھے۔میزبان وزیر خارجہ برونو روڈریگوز پاریلا نے عادل الجبیر اور ان کے وفد کے اعزاز میں وزارتِ خارجہ میں استقبالیہ دیا۔اس میں کیوبا میں تعینات مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور قونصلروں نے بھی شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here