چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ جنرل دفتر کا سنگ بنیاد رکھا

0
141

جموں//جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس ، جسٹس راما لنگم سدھاکر نے آج جموں کے ہائی کورٹ کمپلیکس میں ایڈوکیٹ جنرل دفتر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا ۔ جسٹس جنک راج کوتوال ، جسٹس سنجیو کمار ، قانون اور انصاف اور پنچایتی راج کے وزیر عبدالحق خان ، ایڈوکیٹ جنرل جہانگیر اقبال گنائی اور ایم ڈی جے کے پی سی سی وِقار شونٹھو بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔موجودہ عمارت کی پہلی منزل کا کام جے کے پی سی سی 2.5کروڑ روپے کی لاگت سے 31؍ جولائی 2018ء تک مکمل کرے گی۔وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہ اکہ حکومت انصاف کی تیز تر فراہمی یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے اور عدلیہ کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عدالتوں میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دے رہی ہے تاکہ وکلاء کے لئے مزید جگہ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ کورٹ کمپلیکسوں میں ریکارڈ اور لائبریریو ں کے لئے مناسب جگہ قائم کی جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here