کویندر گپتا نے جی ایچ ایس ایس چھنی ہمت کی نئی عمارت کا افتتاح کیا

0
125

جموں//سرکاری سکولوں کو بہتر بنیادی ڈھانچے کی سہولیت فراہم کرنے کے سلسلے میں قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے آج گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول چھنی ہمت کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا ۔ محکمہ آر اینڈ بی نے 2.2 لاکھ روپے کی لاگت سے یہ عمارت تعمیر کی ہے ۔ اس موقعہ پر سپیکر نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ریاست کے تمام سرکاری سکولوں کو بہتر بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کا عہد کیا ہے تا کہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے ۔ سپیکر نے کہا کہ متعلقہ سکول کا کھیل کا میدان اپ گریڈ کیا جائے گا تا کہ سکولی بچوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقعہ فراہم کیا جا سکے ۔ سکول انتظامیہ کے مطالبے کے ردِ عمل میں سپیکر نے انہیں یقین دلایا کہ سکول میں سائیکالوجی مضمون پڑھانے کیلئے یہ معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔ پرنسپل اور سکول کے عملے کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کرنے کے دوران سپیکر نے سکول کی ترقیاتی سرگرمیوں کا جائیزہ لیا اور اُن پر زور دیا کہ وہ سکول کے بنیادی ڈھانچے میں مزید اضافہ کرنے کے اقدامات انجام دیں ۔ پی ڈبلیو ڈی کے افسران کے علاوہ سکول کا عملہ اس موقعہ پر موجود تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here