کے اے ایس افسر وزیرا علیٰ سے ملاقی

0
123

جموں//کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس آفیسرس ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے آج یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی اور کے اے ایس کاڈر کے لئے ٹائم بائونڈ پروموشن کے حوالے سے لئے گئے فیصلے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔وفد کی قیادت ایسو سی ایشن کے صدر تصدق حسین میر کر رہے تھے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کی صدارت میں کل منعقدہ ریاستی کابینہ میٹنگ کے دوران کے اے ایس افسروں کو ٹائم بائونڈ گریڈ پروموشن دینے کو منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ کابینہ نے ملازمین کے حق میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کو لاگو کرنے کو بھی ہری جھنڈی دکھائی گئی۔وفد نے ان فیصلوں کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں کی بدولت میں افسروں کے اعتماد اور لگن کے ساتھ کام کرنے کے جذبے میں اضافہ ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان اقدامات کی بدولت ریاست کے حکمرانی نظا م میں مزید بہتری آئے اور لوگوں کو معیار ی سہولیات دستیا ب ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here